لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی اخبار نے یونان کشتی حادثے کے حوالے سے افسوسناک انکشاف کیا ہے۔ برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو زبردستی کشتی کے نچلے حصے میں لایا گیا۔ خواتین اور بچوں کو کشتی کے نچلے حصے میں بند کر دیا گیا۔ دیگر ملکوں کے لوگوں کو کشتی کے اوپر والے حصے پر جانے کی اجازت تھی۔ یونانی کوسٹ گارڈ اپنے منفی کردار پر پردہ ڈال رہے ہیں۔ پاکستانی شہریوں کو صاف پانی تک نہیں دیا گیا۔ خواتین اور بچوں میں سے کوئی بھی نہیں بچ سکا۔ کشتی کی حالت انتہائی خراب تھی۔ کشتی ڈوبنے سے پہلے ہی 6 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔