گھی،آئل،کولڈ ڈرنکس مہنگے ،دلیہ کے دام 70روپے کلو بڑھ گئے

Jun 19, 2023

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں مختلف مقامات پر پرچون سطح پر درجہ اول اور درجہ دوم گھی اور آئل کی مرضی کی قیمت وصول کی جانے لگیں، درجہ اول اور درجہ دوم گھی اور آئل کی 10سے35روپے زائد قیمت پر فروخت جاری ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق دکانداروں کو درجہ اول آئل اور گھی کی خرید600روپے تک پڑتی ہے اور وہ 620روپے تک فروخت کرنے کے مجاز ہیں تاہم پرچون سطح پر 655روپے تک  فروخت جاری ہے۔ اسی طرح درجہ دوم گھی اورآئل488روپے خرید کے ساتھ 500روپے تک فروخت کیا جا سکتا ہے تاہم اسے 510سے520روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے دکانداروں کا موقف ہے کہ تھوک کی سطح پر قیمتوں میں استحکام نہ ہونے کی وجہ سے ہر روز نئی قیمت پر خرید اری کر رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ تھوک کی سطح پر قیمتوں میں استحکام لائے تاکہ اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فروخت ہو سکیں۔علاوہ ازیں ڈبہ پیک دلیہ175گرام کی قیمت40روپے اضافے سے 190روپے جبکہ 350گرام ڈبے کی قیمت 70روپے اضافے سے250سے بڑھ کر 320روپے ہوگی۔فریزر کی ٹھنڈی کولڈ ڈرنک کی ہاف لیٹر کی بوتل کی قیمت80سے بڑھا کر 90جبکہ ڈیڑھ لیٹر بوتل 160کی بجائے180روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے ہفتے میں کیچپ کی قیمتوں میں بھی فی کلو 65 تک اضافہ متوقع ہے۔ شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گرانفروشی جاری رہی ۔سرکاری نرخنامے میں پیاز درجہ اول کے نرخ57فی کلو مقرر کئے گئے تاہم دکانداروں نے 65سے70روپے کلو تک فروخت جاری رکھی،ٹماٹر درجہ اول50کی بجائے60،لہسن دیسی195کی بجائے230سے240،ادرک تھائی لینڈ750کی بجائے800سے820،کھیرا دیسی74کی بجائے80،میتھی 178کی بجائے200،بینگن74کی بجائے80سے85،بند گوبھی42کی بجائے50سے55،پھول گوبھی115کی بجائے130سے140روپے کلو دستیاب ہے۔ پھلوںمیں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول340کی بجائے400سے420،آلو بخارا درجہ اول270کی بجائے340سے360،خوبانی سفید درجہ اول205کی بجائے270سے280،،آڑو درجہ اول170کی بجائے270سے280،آم دوسہری درجہ اول160کی بجائے200،خوبانی پیلی درجہ اول160کی بجائے190سے200، فالسہ165،خربوزہ75کی بجائے 80سے85،الیچی درجہ اول380کی بجائے450،تربوز32کی بجائے35روپے جبکہ کھجور ایرانی495کی بجائے570سے580روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔

مزیدخبریں