لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان کا کراچی سے شروع ہونے والا پاکستان بچاؤ مارچ سرائے عالمگیر سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد جامع مسجد رحمۃللعالمین پہنچ گیا، مارچ کی واپسی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے تحریک کے قائدین اور شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ حافظ سعد رضوی اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین سمیت ہزاروں کارکنان نے مزار امیر المجاھدین پر حاضری و خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ 4 دن تک مرکز میں رہوں گا مارچ کے شرکاء اور عوام سے عام ملاقاتیں کروں گا۔ بدھ کو ہماری مذاکراتی کمیٹی دوبارہ سے اسلام آباد جائے گی اور حکومت سے مذاکرات پر عملد رآمد کروانے کے لیے اقدامات کرائے گی۔
جب تک مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے،سعد رضوی
Jun 19, 2023