خدیجہ شاہ سمیت 13 خواتین کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی

لاہور  (اے پی پی)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جناح ہائوس پر حملہ کے الزام میں گرفتار سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ سمیت 13 خواتین کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج(سوموار کو )ہو گی ۔عدالتی ذرائع کے مطابق عدالت نے وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے قرار دیا ہے کہ تمام خواتین کی ضمانت کی درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...