مودی انتہا پسند ‘کرکٹ تباہ کردی‘ اسے بھارتی ہی ماریں گے: جاوید میانداد

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان جاوید میانداد بھارتی وزیراعظم مودی پر برس پڑے۔ جاوید میانداد نے کہا ہے مودی نے صرف کرکٹ نہیں بھارت کو بھی تباہ کیا ہے، پاکستان کو ورلڈ کپ کیلئے بھارت بالکل نہیں جانا چاہئے۔ مودی انتہا پسند ہے اسے بھارتی لوگ ہی ماریں گے، جب تک مودی ہے کچھ اچھا نہیں ہوسکتا ، اگر بھارت پاکستان آئے تب ہی پاکستان کو جانا چاہیے۔پاکستان کی کرکٹ بھارت سے اوپر ہے، ہم پہلے بھی بھارت جاکر کھیلے ہیں، کرکٹ میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن