اسلام آباد (نامہ نگار) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج دوبارہ ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ پر بحث سمیٹیں گے جبکہ سینٹ میں بجٹ پر خزانہ کمیٹی کی سفارشارت منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 11 بجے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہو گا۔ اجلاس میں ارکان کی طرف سے نئے مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری رہے گی۔ سینٹ کا اجلاس چئیرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہو گا۔ سینٹ کے اجلاس میں سینٹ کی قائمہ کمٹی برائے خزانہ امور کی نئے مالی سال کے بجٹ پر سفارشات پیش کیے جانے اور منظوری کے بعد قومی اسمبلی کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔