سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کیلئے سیاسی بیانیے پر کام شروع کر دیا

اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل) ملک بھر کی سیاسی جماعتوں نے آئندہ انتخابات میں انتخابی مہم کیلئے سیاسی بیانیے پر کام شروع کر دیا ہے حکومت میں شامل جماعتوں کے لیے سیاسی بیانیے اور انتخابی نعروں کے حوالے سے مشکلات سامنے آرہی ہیں ،اسی لیے ان جماعتوں نے ایک دوسرے سے فاصلے اختیار کرنا شروع کر دیئے ہیں،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں اور حکومت کی اتحادی دیگر جماعتیں پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد اتحادی حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی تھیں اور ابھی تک اتحادی حکومت کا میابی کے ساتھ چل رہی ہے لیکن13 اگست کو موجودہ قومی اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے جس کے بعد نگران حکومت کے قیام بعد انتخابی عمل شروع ہو جائے گا جس کے بعد انتخابی مہم میں ہر سیاسی جماعت اپنے انتخابی منشور اور بیانیے کے ساتھ میدان عمل میں اترے گی ،کیونکہ پی ڈ ی ایم اور حکومت میں شامل تمام جماعتیں اپنے اپنے انتخابی منشور اور نعرے کے ساتھ الیکشن لڑیں گی ،اس کے لیے سیاسی بیانیہ بنانے پر تمام جماعتیں کام کر رہی ہیں بظاہر یہ لگتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عالمی سطح پر پاکستان کے قومی تشخص کی بحالی  کے بلاول بھٹو کی کامیابیوں،سیلاب زدگان کی بحالی اور ان کے حقوق اور سندھ کی ترقی کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات میں اترے گی ،مسلم لیگ(ن)ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے اور اپنی سیاست قربان کر کے ریاست بچانے کے بیانیے کے ساتھ  نتخابی عمل میں آئے گی ،تحریک انصاف سے الگ ہو نے والے اراکین کی نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی پاکستان میں استحکام ،ملکی مفادات کے تحفظ ،ملک میں نفرت کے ماھول کے خاتمے اور رعوامی مسائل کے حل کو اپنا سیاسی بیانیہ اور انتخابی مہم کا مرکزی نکتہ بنائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن