وفاقی حکومت امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان کی کارکردگی سے نالاں

اسلام آباد (فر حان علی سے)وفاقی حکومت امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان کی کارکردگی سے نالاں، تبدیل کرنے کیلئے وزارت خارجہ نے سمری وزیراعظم آفس کو بھیج دی۔ ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت امریکہ میں اس وقت تعینات سفیر مسعود خان کی کارکردگی سے ناخوش ہے. حکومت کا مؤقف ہے کہ سفیر مسعود خان نے موجودہ حالات میں پاکستان کا بیانیہ صحیح طریقے سے بیان نہیں کیا اور  بھارتی لابنگ کی وجہ سے امریکہ بھارت کی طرف راغب ہوا. جس سے پاکستان کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے اس لیے وفاقی حکومت نے امریکہ میں تعینات سفیر مسعود خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے. حکومت نے سفیر مسعود کو تبدل کرکے امریکہ میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں وزارت خارجہ نے سمری وزیراعظم آفس کو بھیج دی ہے جس پر عملدرآمد کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن