آئندہ مالی سال کے بجٹ پر حکومتی اتحاد کی 2جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات سامنے آگئے،اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دونوں جماعتوں کے مالی امور سے متعلق وزرا اور ماہرین اجلاس میں شریک ہوں گے۔خیال رہےکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنےکا شکوہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسا نہ ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات،وزیراعظم نےاہم اجلاس طلب کرلیا
Jun 19, 2023 | 14:10