پشاور: گرڈ سٹیشن سے بجلی بحال کرنے پر تھانہ رحمان بابا میں ایف آئی آر درج

پشاور:  رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الہٰی کا گرڈ سٹیشن سے بجلی بحال کرنے اور احتجاج کا معاملہ ، گرڈ اسٹیشن سے بجلی بحال کرنے پر تھانا رحمان بابا میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔پولیس کے مطابق ایم پی اے فضل الہٰی کو ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا، ایف آئی آر میں متعلقہ ایم پی اے کے اسسٹنٹ جمیل کو نامزد کیا گیا ہے۔پیسکو کی درخواست پر ایف آئی آر میں 5 دفعات شامل کی گئی ہیں .مختلف علاقوں کی بجلی بحال کرانے سے 30 ہزار یونٹ خرچ ہوئے. خرچ کی جانے والے یونٹس کی قیمت 13 لاکھ 20 ہزار روپے بنتی ہے۔ایف آئی آر کے متن میں گرڈ سٹیشن میں ایم پی اے فضل الہٰی کی ویڈیو سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ۔

دوسری جانب پشاور میں احتجاج اور جبری بجلی بحال کرانے والے پی ٹی آئی کے رکنِ صوبائی اسمبلی کے گرڈ اسٹیشن سے جانے کے بعد بجلی دوبارہ بند کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن