وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بجلی بحال کرنے ڈی آئی خان گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے .وزیر اعلیٰ نے صوبے سے نیشنل گرڈ کو بجلی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مینڈیٹ چور حکومت ہے.اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاق ہمارے صوبے کے 1600 ارب واجبات ہمیں نہیں مل رہے۔ وزیراعظم سے آخری بار کہتا ہوں کہ صوبے کے پیسے واپس دو، ہمیں اپنے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔