لاس اینجلس (این این آئی) گلوکارہ برٹنی سپیئرز کا قبلہ درست کرنے کیلئے اس کے والد نے اسے روزانہ لازمی ایک گھنٹہ بائبل پڑھنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برٹنی کے والد نے اپنی بیٹی کو مزید بھٹکنے سے بچانے اور اس کو سیدھی راہ دکھانے کیلئے اسے کہا ہے کہ وہ روز ایک گھنٹہ تک دلجمعی سے بائبل پڑھے گی۔