ضلعی‘ ٹائون اور تحصیل ناظمین نے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر جاری کر دیئے

Mar 19, 2009

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خبرنگار) پنجاب کے ضلعی ناظمین اور ٹائون و تحصیل ناظمین نے میاں شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے خاتمے کے ساتھ ہی ترقیاتی کاموں کے نہ صرف ٹینڈر جاری کردئیے بلکہ ٹھیکیداروں کو نہ صرف ’’پرانی ادائیگیاں‘‘ کردیں بلکہ باخبر ذرائع کے مطابق نئے ٹینڈروں کے ساتھ پیشگی ادائیگیاں بھی کی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ میاں شہباز شریف کی حکومت نے ٹائون و تحصیل حکومتوں کا سپیشل آڈٹ کروانے کے بعد ضلعی حکومتوں کا آڈیٹر جنرل پاکستان سے خصوصی آڈٹ کروایا تھا۔ جس کے بعد پنجاب حکومت نے اربوں کی کرپشن، بے ضابطگیوں کا الزام ناظمین پر عائد کیا گیا تھا اور انہیں مزید ادائیگیوں اور ترقیاتی کام کے ٹینڈر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔
مزیدخبریں