امریکہ نے افغانستان میں بھارتی کردار کو تسلیم کرلیا: نروپما راﺅ

Mar 19, 2010

سفیر یاؤ جنگ
نیویارک (آن لائن) بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپما راﺅ نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں بھارتی کردار کو جائز اور درست تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ یہ کردار افغانستان اور خطے کی سلامتی کے مفاد میں ہے غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے دورے کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ اور اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں جاری تعمیراتی منصوبوں سے مطمئن ہے۔ افغانستان میں بھارتی حکام پر ہونے والے حملوں کے بعد افغانستان سے اپنا کردار ختم نہیں کیا جائےگا۔ انہوں نے افغان حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات اور طالبان کی اچھی اور بری اقسام کی اصطلاح کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے مسئلے کا فوری حل تلاش کرنے کی بجائے دیرپا حل تلاش کرے۔
مزیدخبریں