کابل (اے پی پی +آن لائن) افغان فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد زازی نے کہا ہے کہ قندھار میں طالبان کیخلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ طالبان کیخلاف آپریشن ”امید“ مزید تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن امید کے مزید منصوبے تیار کئے جا رہے ہیں۔ جنرل شیر محمد نے کہا کہ اس سے قبل بھی افغان اور نیٹو افواج ملجہ میں طالبان کیخلاف مشترکہ اور بڑا آپریشن کر چکی ہیں۔صوبہ ہلمند میں طالبان کے خلاف آپریشن میں شریک افغان اور امریکی فورسز نے کہاہے کہ طالبان کی اکثریت ابھی تک مرجاہ میں موجود ہوسکتی ہے جبکہ غیر ملکی طالبان علاقے سے بھاگ گئے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق ہلمند میں امریکی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جیف رول نے بتایاکہ آئندہ گرمیوں تک قندھار سے ملحقہ تمام علاقوں کو طالبان سے مکمل محفوظ کرلیا جائےگا۔