پنجاب اسمبلی میںامریکی ڈرون طیاروں کے حملوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور، قرارداد میں اس مسلئے کو عالمی سطح پر اٹھانے اور امریکہ سے معافی طلب کرنے کا مطالبہ ۔

مسلم لیگ نون کی رکن نسیم ناصرشیخ کی جانب پیش کی جانے والی اس قرارداد میں دتہ خیل میں قبائیلی عمائدین کے جرگے پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ قرارداد کی محرک کا کہنا تھا کہ یہ حملے امریکہ کی جانب سے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے فوری بعد اس کی قید پرپاکستان سے انتقام لینے کیلئے کئے گئے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ معصوم شہریوں کی ہلاکت پروفاقی حکومت اس معاملے کو ناصرف عالمی سطح پر اٹھائے بلکہ امریکہ سے معافی طلب کی جائے۔ اس سے پہلے اسمبلی سے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی بریت کا معاملہ عدالتی ہے جس میں صوبائی حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں تاہم ان کی جماعت مکمل طورپرعوامی جذبات کے ساتھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن