باوقارشخصیت کےمالک اداکار محمد علی نےفنی سفرکاآغازریڈیوپاکستان سےکیا۔ ان کی متاثر کن شخصیت اور خوبصورت آواز سے متاثر ہوکر ہدایت کارفضل کریم نے محمد علی کوانیس سو باسٹھ میں فلم \\\"چراغ جل رہا ہے\\\" میں کاسٹ کیا۔محمد علی نے اپنے فلمی کیریئر میں دو سو پچاس سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ دنیابھرمیں لاکھوں پرستاربنانےوالے محمدعلی نے ملکی اورغیرملکی حکمرانوں سمیت کئی اعلٰی شخصیات کوبھی اپناگرویدہ بنایا۔فلمی اورسماجی خدمات کےاعتراف میں جہاں گلبرگ کی ایک شاہراہ علی زیب کےنام سےمنسوب کی گئی وہیں محمد علی کو متعدد سرکاری اورغیر سرکاری اعزازات سے بھی نوازگیا۔ برسی کےموقع پرحضرت میاں میردربار کے احاطے میں محمدعلی کی قبرپرسیکڑوں پرستارآتےاور فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔پاکستان فلم انڈسٹری میں ہیروکےکردارکوامرکرنےوالےمحمد علی کودنیاچھوڑے چھ برس بیت گئےمگرانڈسٹری اورشائقین آج بھی انکی یاد دل میں بسائےہوئےہیں ۔