ملک کا وزیر اعظم براہ راست عوام کے ووٹ سے منتخب ہونا چاہیئے،طاہر القادری

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن نہیں لٹیروں کاجھرلو ہونگے اور عوامی تحریک ایسے غیر آئینی انتخابات کا حصہ نہیں بنے گی۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک کا وزیر اعظم پاکستان کے عوام براہ راست اپنے ووٹ سے منتخب کریںتا کہ وزیر اعظم قائد ایوان نہیں بلکہ قائد عوام کہلائے۔ ملک کے غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا۔ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کے نام پر کروڑوں روپے رشوت دی گئی۔ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے جو آمریت سے بھی بدتر ہو۔ اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق وہ گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کےلئے آئے پاکستان عوامی تاجر اتحاد لاہور و دیگر وفود سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔جبکہ اس موقع پر پاکستان عوامی تاجر اتحاد کے رہنماءچوہدری افضل گجر، میاں افتخار،حافظ غلام فرید اور دیگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں اقتدار و اختیار کو نچلی سطح تک منتقل کئے بغیر عوام کو درپیش مسائل حل نہیں ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...