سابق اولمپئن باکسر خان محمد لندن میں انتقال کر گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق اولمپئن باکسر خان محمد طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئے، عمر 84 برس تھی۔ خان محمد نے 1952ءکے ہیلسنکی، فن لینڈ اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 75 کلوگرام مقابلوں کے پہلے راو¿نڈ میں پولینڈ کے ایچ نووارا (H Nowara) کیخلاف کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے راو¿نڈ میں انہیں اٹلی کے باکسر ڈبلیو سینٹی مینٹی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کا بنیادی تعلق لیاری سے تھا۔ سوگواران میں چھ بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں جبکہ اہلیہ پہلے ہی جہان فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ساو¿تھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر حبیب جان نے لندن سے بتایا کہ اولمپئن باکسر خان محمد کی میت اگلے دو دن میں پاکستان لائی جائے گی اور ان کی تدفین کراچی میں ہوگی۔ دریں اثناءپاکستان باکسنگ فیڈریشن کے عہدیداران نے اولمپئن باکسر خان محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...