اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور انگلش کھلاڑی باب وولمر کوہم سے بچھڑے چھ سال گزر گئے،وہ18 مارچ ،2007 کو ورلڈ کپ کے دوران کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔باب وولمربہترین کوچ،بہترین کھلاڑی اور ہمدردانسان تھے۔رابرٹ اینڈریو وولمر، 14 مارچ 1948 کو بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہوئے، انگلینڈ کی جانب سے انہوں نے 19 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیلے، لیکن انکی وجہ شہرت انکا ٹیسٹ کیرئیر نہیں، انکی کوچنگ ہے۔ وولمز نے 90 کی دہائی میں جنوبی افریقا کی کوچنگ کی اور 2004 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد قومی ٹیم نے کئی سیریز اپنے نام کیں۔