لاہور (سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میچ فکسنگ کے حوالے سے اپنے امپائر پر دس سالہ پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی امپائر ندیم غوری اور انیس صدیقی کے خلاف بھی ایکشن لئے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویجیلنس کمیٹی جس کے سربراہ احسان صادق ہیں نے معاملہ کی تمام انکوائری مکمل کر لی تاہم چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی مصروفیات کی بنا پر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے بریگیڈئر سجاد انہیں پریزینٹیشن نہیں دے سکے۔