ٹچ بال گولڈ کپ پولیس ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹچ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 9 واں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ٹچ بال گولڈکپ ٹورنامنٹ آج سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ 21 مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد، اے جے اینڈ کے، پاکستان پولیس، پاکستان سٹیل ملز، پاکستان ریلویز اور نیشنل چیمپئن پاکستان ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے علاوہ چاروں صوبائی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس رائے الطاف حسین ہونگے۔ پہلے روز پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن