ڈیوس کپ تائی کا دوسرا مرحلہ ٹیکنیکل آفیشلز کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) انٹرنےشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ تائی کے دوسرے مرحلے کیلئے ٹیکنیکل آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کا دوسرا مرحلہ متبادل جگہ میانمر میں ہوگا۔ اس ایونٹ میں تین ایمپائر پاکستان جبکہ ایک ریفری سری لنکا کا ہوگا۔ ایمپائر میں محمد عارف قریشی اور شہزاد اختر علوی سینئر ایمپائر اور آصف اختر علوی نائب ایمپائر کے فرائض سرانجام دیںگے جبکہ سری لنکا کے ریفری ایونٹ میں بطور ریفری فرائض سرانجام دیںگے۔ پاکستان ٹیبنس فیڈریشن کے حکام نے بتایا کہ پاکستانی ایمپائرز پہلی مرتبہ نیوٹرل مقام پر ایمائرز کے فرائض سرانجام دیںگے۔ اس ایونٹ کی پاکستان میزبانی کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن