لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ 2013ءمیں ریڈرز فٹبال کلب اور رئیل لاہور فٹبال کلب کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ گذشتہ روز پری کوارٹر فائنل مرحلہ کا پہلا میچ ریڈرز فٹبال کلب اور مغلپورہ ہیروز کے درمیان کھیلا گیا جس میں ریڈرز کلب نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کا واحد گول شہریار نے کیا۔ دوسرے میچ میں رئیل لاہور فٹبال کلب نے لاہور یونائٹیڈ کو دو صفر سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے یوسف اور مصطفی نے ایک ایک گول سکور کیا۔