سندھ ہائی کورٹ کاپی ٹی سی ایل کی زمین پر ناجائز قبضے کا نوٹس

Mar 19, 2013

کراچی(وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی سی ایل کی زمین واقع ملیر ہالٹ کراچی پر نا جائز قبضے کا نوٹس لے لیا گیاہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے دائر کردہ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے نہ صرف پی ٹی سی ایل کے موقف کو تسلیم کیا بلکہ عدالت نے ناظر کو ہدایت بھی کی کہ وہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے جامع رپورٹ پیش کرے۔ علاوہ ازیںعدالت نے ایس ایچ او ائیر پورٹ تھانہ کو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور ایسے تمام اقدامات اٹھانے کا حکم دیا جو عدالتی احکام کے نفاذ کے لیے ضروری ہوں۔ گزشتہ اتوار کو چند مسلح افراد مذکورہ زمین کی چار دیواری میں داخل ہوگئے اور وہاں پر تعینات گارڈ کو غیر مسلح کرکے غیر قانونی تعمیر شروع کردی۔پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے مقامی پولیس سے رجوع کیا لیکن وہ قابضین کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے میں ناکام رہی۔ یہاں یہ بات قابل ذِکر ہے کہ مذکورہ زمین پی ٹی سی ایل کی ملکیت ہے اور کمپنی کے زیرِاستعمال ہے۔

مزیدخبریں