توانائی بحران: ٹیکسٹائل سیکٹر 5 برسوں میں ملازمتیں فراہم نہ کر سکا: گوہر اعجاز

Mar 19, 2013

کراچی (این این آئی) گروپ لیڈر اپٹما گوھر اعجاز نے کہا ہے کہ توانائی بحران اور عالمی مارکیٹس تک موثر رسائی نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ پانچ سال میں ٹیکسٹائل سیکٹر ایک بھی ملازمت فراہم نہ کر سکا۔ ایک انٹرویو میں گوھراعجاز نے کہاکہ بارہ ارب ڈالر کی برآمدات کے حصول کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر ڈیڑھ کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔ سالانہ 22 ارب ڈالر کی برآمدی استعداد کے باوجود، توانائی بحران کے باعث صرف 10 ارب ڈالر برآمدی استعداد پر کام ہو رہا ہے۔ اپٹما نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری مینو فیکچرنگ سیکٹر میں 46 فیصد اور ملازمتوں میں 38 فیصد حصہ رکھتی ہے۔

مزیدخبریں