لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میرنے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجٹ 2013-14کے جو اہداف تجویز کیے ہیں وہ قابل عمل نہیں ہیں۔ اس سال 2316ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا نہیں ہو رہا۔ آئندہ سال 2833ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنے کے لئے حکومت کو زرعی ٹیکس نافذ کرنا ہوگا۔گذشتہ پانچ سالوں میں مالیاتی خسارہ 6.5فیصدسے 8.5فیصد تک رہا ۔یہ کیسے ممکن ہے کہ اب مالیاتی خسارے کا ہدف 5.8فیصد رکھا جائے۔ لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال اور توانائی بحران کی موجودگی میں ایکسپورٹ میں4فیصد اضافہ اور 5ارب روپے کی بیرونی سرمایہ کاری حاصل نہیں کی جاسکتی۔۔ سالانہ ترقیاتی کاموں کے لئے 450ارب روپے رکھنے کی بجائے کسی بڑے ڈیم کے لئے رقم مختص کی جائے تو بہتر ہو گا۔