کراچی (این این آئی) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین اور وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے چیئرمین محمد یحییٰ پولانی نے پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے ارجنٹ فیس کی وصولی کے باوجود عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں دشواری کاسامنا ہے لہذا حکومت ہنگامی بنیادوں پرفنڈز کی فراہمی کرتے ہوئے پاسپورٹ کے اجراءکو ممکن بنائے ۔انہوںنے کہا کہ کراچی ،لاہوراوراسلام آبادسمیت ملک بھر سے نئے پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ منسوخ شدہ پاسپورٹ کی تاریخ میں توسیع کے لیے دئیے جانے والے ارجنٹ فیس والے پاسپورٹ ایک ماہ گزرجانے کے باوجود نہیں مل رہے ہیں جبکہ پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹس مافیا سرگرم عمل ہے۔
حکومت پاسپورٹ اجراءمیں تاخیر کا نوٹس لے: یحیٰی بولانی
Mar 19, 2013