سٹرابری کی کاشت اور فروخت میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں سٹرابری کی کاشت اور فروخت میں گزشتہ چند سالوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سٹرابری کی فصل کی کاشت نومبر میں شروع کردی جاتی ہے اور اس کی پیداوار جنوری میں حاصل ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ سٹرابری کی فصل 40 تا 60 روز تک پیداوار دینا شروع کردیتی ہے۔ ملک بھرکے اکثر علاقوں میں سٹرابری کی کاشت کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور سوات، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور، مردان ، پشاور، چار سدہ، گجرات، سیالکوٹ، جہلم، چکوال جبکہ صوبہ سندھ کے اضلاع گمبٹ ، پنوں عاقل، گڑی موڑی، پیر جوگوٹھ کے علاوہ کچھے کے اکثر علاقوں میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی نسبت سے ملک میں سٹرابری کی فی ایکڑ پیداوار کم ہے کیونکہ تحقیقی اور ایگرواکنامک سٹرابری کی فصل پر فی ایکڑ ساڑھے تین تا چار لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں جبکہ اس سے زمین داروں اور کاشت کاروں کو فی ایکڑ 8 تا 10 لاکھ روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن