پنجاب کے زرعی ٹیوب ویل صارفین کو ”ون یونٹ ون پرائس“ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا نادہندگان کےخلاف کل سے آپریشن کا فیصلہ

ملتان+کہروڑ پکا (نامہ نگار خصوصی+نامہ نگار) وزارت پانی و بجلی نے صوبہ پنجاب کے زرعی ٹیوب ویل صارفین کیلئے حکومت کی جانب طے کردہ ”ون یونٹ ون پرائس“ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ واپڈا کا نادہندگان کے خلاف کل سے آپریشن کا فیصلہ‘ وفاقی حکومت اور پاکستان کسان اتحاد کے مابین طے پانے والے معاہدہ میں زرعی ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 8 روپے فی یونٹ بمع مروجہ ٹیکس اور ڈیوٹیز مقرر کی گئی تھی تاہم تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن