لاہور+ اوکاڑہ (ثناءنیوز) جمیعت علماءاسلام ف کے مرکزی راہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نبیل گبول کا نیا ”گول “ نسخہ” علاج بالمثل“ ہے۔ یہ ایکشن نہیں ری ایکشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالات حاظرہ پر تبصرہ کر تے ہوئے کیا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ نبیل گبول کی ایم کیو ایم میں شمولیت پر میں اتنا ہی کہوں گا کہ نبیل کو الطاف اور الطاف کو نبیل مبارک ہو۔ پرویز مشرف کا استقبال کیسے ہونا ہے عوام میں ابھی دم خم ہے خصوصاً بلوچستان کی عوام جانتے ہیں کہ مشرف کا استقبال کیسے کرنا ہے۔ ن لیگ والوں پر ماضی میں میثاق جمہوریت کا پاﺅں بھاری تھا اب اگر ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ چھوڑا تو ہاتھ بھاری پڑے گا۔
حافظ حسین