میانوالی (نمائندگان) بٹیرا کھا جانے پر کتے اور اس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ میں زمان کے کتے نے پڑوس میں رہنے والے بٹیروں کے شوقین کا ایک بٹیرا دبوچ کر کھا گیا جس پر بٹیرا کے مالک اسماعیل نے سخت احتجاج اور غصے کی حالت میں قانونی چارہ جوئی کیلئے تھانہ پہنچ گیا اور پیسے لینے سے انکار کرتے ہوئے کتے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔ اس پر کتے کے مالک کو طلب کیا تو اس نے کہا کہ کتا میں حوالے کر دیتا ہوں۔ آپ کے جی میں جو آئے اس کو سزا دیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس پر واقعہ پر پولیس والے بھی ہنستے تھے علاقہ کے بااثر افراد دونوں کے درمیان تصفیہ کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔