ملتان (نامہ نگار خصوصی) قلعہ کہنہ قاسم باغ پر واقع درگاہ حضرت بہاءالدین زکریا ملتانیؒ کے سامنے کھودے جانے والے تاریخی کنویں کو زائرین نے نوٹوں سے بھر دیا اس حوالے سے جب زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف محمود الحسن قریشی سے معلوم کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ کنواں نواب محمد باقر خان نے کئی سو سال قبل دور دراز سے آنے والے زائرین کی سہولت کیلئے کھدوایا تھا مگر بعد ازاں مٹی سے بھر گیا مگر اب موجودہ ڈی سی او نسیم صادق نے کنویں کی تاریخی حیثیت کو بحال کر دیا۔ زائرین نے کنویں میں پانچ روپے کے سکوں سے لیکر ایک ہزار روپے تک کے نوٹ نذرانے کے طور پر ڈالنا شروع کردیا ہے۔