چمن: بارودی مواد کے دھماکے سے لیویز ہیڈ کوارٹر کا گیٹ تباہ

Mar 19, 2013

چمن (آن لائن) چمن میں لیویز ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے گیٹ مکمل تباہ طور پرتباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد نے چمن تاج روڈ پر واقع لیویز ہیڈکوارٹر کے مین گیٹ کے ساتھ تخریب کاری کی غرض سے دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا جو زور داردھماکے سے پھٹ گیا اورنزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک ڈبے میں نصب کیاگیا تھا۔

مزیدخبریں