بگٹی قتل کیس،اے ٹی سی سے منتقلی کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر ، سماعت 3 اپریل تک ملتوی

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) انسدا ددہشت گردی کوئٹہ کی عدالت میں نوا ب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی نا مز د ملزمان کی درخواست پر سماعت کو 3 اپریل تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ کوئٹہ میں اے ٹی سی کورٹ کے جج محمد اسما عیل بلوچ کی عدا لت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران نامزد سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاو¿اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیر و انی عدا لت میں پیش ہوئے۔دونوں ملزمان نے درخوا ست کے ذریعے عدالت سے استد عا کی کہ انہوں نے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے کہ اس کیس کو اے ٹی سی کی بجائے کسی اورٹرائیل کورٹ میں منتقل کیا جائے لہٰذا اسکا انتظار کیا جائے۔ عدالت نے انکی درخواست کو منظور کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 3اپریل تک کیلئے ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...