لودھراں (نامہ نگار) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی میرے دادا ذوالفقار علی بھٹو میرے والد میر مرتضیٰ بھٹو اور میرے چچا شاہنواز بھٹو نے پاکستان اور عوام کے لئے شہادت دی۔ میری پھوپھی بے نظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر ہیں اور دشمنوں نے انہیں بھی شہید کردیا وہ لوگ بھول میں ہیں جو آج پیپلز پارٹی اور شہیدوں کی قبروں پر قبضہ کر کے سمجھ رہے ہیں کہ پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور قبضہ مافیا کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے آج اقتدار کے لوگ بھٹوز کے قاتلوں کے ساتھی ہیں اور پاکستان کے دشمن ہیں پاکستان پر جو حکومت کررہے ہیں وہ غریبوں کسانوں کے ساتھی نہیں۔ دبئی میں شیخ طاہر الدین ایڈووکیٹ ضلعی صدر پی پی پی شہید بھٹو سے ملاقات میں کہی۔ گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ بھٹو نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں اور جب بھی سیاست میں آ¶ں گی پارٹی کی چیئر پرسن غنوٰی بھٹو اور ڈاکٹر مبشر حسن کے مشورے سے آﺅں گی۔
اہل اقتدار بھٹو کے قاتلوں کے ساتھی اور ملک دشمن ہیں: فاطمہ بھٹو
Mar 19, 2013