سرائیکی صوبے کے نام پر عوام کو صرف بے وقوف بنایا گیا: شیخ رشید

ملتان (آئی این پی + اے پی اے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل الیکشن کمشن کی بے حرمتی کی جارہی ہے، غیر قانونی بھرتیوں اور ٹھیکداروں کو ادائیگیوں کاچیف جسٹس نوٹس لیں، اگر نگران وزیراعظم کا فیصلہ نہ ہوا اور معاملہ الیکشن کمشن کے پاس چلا گیا تو یہ سوالیہ نشان ہو گا، سرائیکی صوبے اور بینک کے نام پر عوام کو صرف بے وقوف بنایا گیا ، ڈاکٹر عشرت حسین اور ناصر اسلم زاہد نگران وزیراعظم کے لئے موزوں اور عوام کو قابل قبول ہیں۔ وہ پیر کو ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز تمام سیکرٹریٹ، بینک اور دیگر ادارے کھولے گئے، نوکریوں کی بندر بانٹ کی گئی جمہوریت کا دم بھرنے والوں کو پانچ سال تک عوام کی یاد کیوں نہیں آئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان اس بات کا نوٹس لیں کہ پہلے سے تباہ شدہ اداروں سے ایک رات میں نوکریوں کی پچھلی تاریخوں میں نوٹیفکیشن کیسے جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے مصر کے صدر پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں اور ان کا استقبال کرنے والا کوئی نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات چل رہی ہے عمران خان کے مقابلے میں ہم اپنا امیدوار کھڑا نہیں کریں گے اسی طرح ہم ملتان میں مخدوم جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی کا حلقہ 148اور149میں مقابلہ نہیں کریں گے لیکن وہ خود این اے 150سے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہا لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ ملک میں فرقہ واریت اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک غیر ملکی فنڈز کی آمد کا سلسلہ بند نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا ملک میں صرف بلوچستان کے علاوہ کہیں منصفانہ انتخابات نہیں ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...