اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد ہائےکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات کے گن مین کانسٹیبل اشرف سے دو روز میں سرکاری فلیٹ خالی کروا کر رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔پیر کو سماعت کے موقع پر اسٹیٹ آفیسر فلک شیر نے عدالت کو بتایا کہ انفورسمنٹ کا عملہ جب فلیٹ خالی کروانے گیا تو کانسٹیبل اشرف نے مزاحمت کرتے ہوئے فلیٹ خالی کرنے سے انکار کر دیا۔ اس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کانسٹیبل اشرف کو عدالت کے اندر ہتھکڑیاں لگوا دیں تاہم بعد میں معافی مانگنے پر اسے چھوڑ دیا گیا۔