کراچی/ اسلام آباد (اے پی اے/ نوائے وقت نیوز) وزیراعظم نے سٹیٹ بینک کے بورڈ میں دو نئے ڈائریکٹرز کی تقرری کر دی۔ محمد ہدایت اللہ اور ظفر مسعود کو تین سال کیلئے مرکزی بینک کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ نئی تقرریوں کے بعد طویل عرصے سے نامکمل سٹیٹ بینک کا دس رکنی بورڈ مکمل ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے عزیز احمد بلور کو پلاننگ کمشن کا ممبر سوشل سیکٹر تعینات کیا۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن کے مطابق ممبر ڈپٹی چیئرمین کی مشاورت سے لگتا ہے لیکن مجھ سے نہیں پوچھا۔ عزیز بلور سابق وفاقی سیکرٹری صنعت غلام احمد بلور اور الیاس بلور کے بھائی ہیں۔
تقرریاں