آہ ہوگو شاویز!

مکرمی!تاریخ مےں بہادر اور نڈر جمہوری لیڈروں میں سے ایک لیڈر وینزویلا کی ریاست کے صدر ہیوگوشاویز کا شمار ہوتا ہے ۔ جنہوں نے اپنے ملک و قوم کے لیے دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ۔ انہوں نے عوام کو نئی راہ سے جینا سکھایا۔ انھوں نے عوام سے ہفتہ وار خطاب کا سلسلہ جاری کیا۔جس کی وجہ سے عوام نے اپنے حلقوں میںان کو مقبولیت والا صدر بنایا ۔ عوامی طاقت نے ان کو سپرپاور سے ٹکرانے کی ہمت دی اور اپنے ملک کے دشمنوں کی آنکھ میںآنکھ ڈال کر بات کی۔ 14سال حکومت کرنے کے دوران ان پر متعدد بارقاتلانہ حملے بھی ہوئے مگربچ گئے۔ بالآخر کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا ہوئے اورمگر ان کے حوصلے اور عوام سے کیے ہوئے وعدہ نبھاتے رہے آخر کار اس جان لیوا بیماری نے ان کی زندگی کو اختتام کر دیا۔آئندہ حکومت سے التماس ہے کہ ونیزویلا کے صدر کی طرح عوامی طاقت کو صحیح استعمال کرتے ہوئے ملک وقوم کی فلاح کے لئے کام کیجئے اور اس نظریاتی ملک کو قائداعظم کے خواب کوعملی تعبیر دے کر اپنے پر لگے ہوئے تمام بے بنیاد الزامات کو ختم کرتے ہوئے پوری دنیا میں اس کی ساکھ کو مضبوط بنایا جائے۔ (سےد عزےز احمد ۔لاہور)

ای پیپر دی نیشن