مسلم لیگ قاف کے صدرسینٹرچوہدری شجاعت حسین سے برطانیہ کے ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے ملاقات کی اورملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

لاہورکے علاقے گلبرگ میں مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورپرویزالہیٰ سے برطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے ملاقات کی۔ اس دوران نائب وزیراعظم پرویزالہیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جمہوری حکومت دوسری جمہوری حکومت کواقتدارمنتقل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموریت کے لیے مسلم لیگ ق نے بھرپورکردارادا کیا ہے، اس موقعہ پربرطانوی ہائی کمشنرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکشن کا بروقت انعقاد پاک برطانیہ تعلقات میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے اوریورپی یونین پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں اپنے مبصرلانا چاہتی ہے تاکہ انتخابی عمل کا جائزہ لیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن