کسی عہدے کی خواہش نہیں رکھتی، اگرخونی انتخابات ہوئے توسیکیورٹی ایجنسیوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے،سابق صدرسپریم کورٹ بارعاصمہ جہانگیر

Mar 19, 2013 | 17:51

لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ سیاست دانوں کاایک دوسرے پر عدم اعتماد جمہوریت کےلئے اچھا شگون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں جماعتوں کی شگرگزارہیں کہ انہوں نے مجھ پراعتماد کیا تاہم میں کسی عہدے کی خواہش مند نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ جو لوگ عہدے کے خواش مند ہیں ان سے درخواست ہے کہ اگران کے نام پراتفاق نہ ہو تو وہ عہدہ مت سنبھالیں۔ عاصمہ جہانگیرکا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ جج اب گھربیٹیھں ورنہ عوام سمجھتے ہیں کہ جج ہوتے ہوئے بھی سیاست کرتے رہے اوربعد میں بھی جھنڈے والی گاڑی کے خواہش مند ہیں۔ ضروری نہیں کہ ملک ججوں اور جرنیلوں نے ہی چلانے ہیں اگر ایسا ہے تو باقی سب کی چھٹی کرا دیں۔

مزیدخبریں