برطانیہ کے ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات کی، جس میں بات چیت کرتے ہوئے میاں شہازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کوچاہیے کہ ملک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں دیانتدارقیادت کومنتخب کریں اوریہ انتخابات حکومتیں بدلنے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کی بقا کے لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے نگران سیٹ اپ کے لیے جونام دیئے، وہ معتبرشخصیات کے ہیں اورنگران سیٹ اپ کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت جاری ہے اوراس حوالے سے جلد اتفاق رائے ہوجائے گا۔ ملاقات میں برطانیہ کے ہائی کمشنرایڈم تھامسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان سے تعلقات کوبڑی اہمیت دیتا ہے اورسمھجتا ہے کہ پاکستان اس خطے کا اہم ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔