لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف فحاشی پھیلانے کے الزام میں دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او مزنگ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ 25 مارچ کو اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کو عدالت میں پیش کرے۔ درخواست گزار نے کہا بطور پاکستانی شہری تھانہ مزنگ میرا اور نوید کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے گیا مگر پولیس نے انکار کردیا ہے عدالت سے استدعا ہے مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا جائے جس پر عدالت نے متعدد بار ایس ایچ او تھانہ مزنگ کو طلب کیا جب کہ اسے اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کو بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا مگر گزشتہ روز ایس ایچ او مذکورہ نے نہ تو انہیں پیش کیا اور نہ ہی خود حاضر ہوا جس پر عدالت نے اسے شوکاز نوٹس جاری کرکے آئندہ تاریخ مقررہ پر وضاحت پیش کرنے کے لئے طلب کر لیا۔