حملے کے روز بیشتر اہلکار غائب تھے آئی جی اسلام آباد کا کچہری حملہ تحقیقاتی کمشن کو بیان

اسلام آباد (ثناء نیوز) آئی جی اسلام آباد نے ایف ایٹ کچہری حملے کے تحقیقات کو جوڈیشل کمشن کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وقوعہ کے روز بیشتر پولیس اہلکار ڈیوٹی سے غائب تھے جن کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔ انہوں جوں ہی حملے کی اطلاع ملی انہوں نے پولیس کمانڈوز اور رینجرز کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی اور خود بھی چیف کمشنر کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔عدالتی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ایف ایٹ میں منعقد ہوا جس میں آئی جی پولیس سکندر حیات، ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان اور چیف کمشنر جواد پال کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ سانحہ کے روز ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات آج (بدھ) کو ریکارڈ کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...