عدالت کی پنجاب، سندھ کو بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تاریخ بتانے کی مہلت ختم

اسلام آباد (ثناء نیوز)  پنجاب، سندھ کو بلدیاتی  انتخابات  کے انعقاد  کی تاریخ  بتانے کے لئے  دی گئی مہلت ختم ہو گئی۔  سپریم کورٹ  پنجاب  میں حلقہ بندیاں  کالعدم قرار دیئے جانے  بارے ہائی کورٹ  کے فیصلہ  کے خلاف الیکشن کمشن  کی  دائر  اپیل اور سندھ  و پنجاب میں بلدیاتی انتخابات  کے حوالے سے دائر مقدمات  کی سماعت  آج  (بدھ کو)  کرے گی۔  چیف جسس تصدق  حسین جیلانی  کی سربراہی  میں جسٹس  خلجی  عارف حسین  اور جسٹس شیخ عظمت  سعید پر مشتمل عدالت  عظمیٰ کا تین رکنی بنچ  بدھ کو کیس کی سماعت کرے گا۔  یاد رہے  گزشتہ ہفتہ  سماعت کے دوران سپریم کورٹ  نے پنجاب اور سندھ  میں حلقہ بندیوں  اور بلدیاتی  انتخابات  بارے مقدمات  کی سماعت  کے دوران سندھ اور پنجاب   کی حکومتوں  کو ایک بار پھر مہلت  دیتے ہوئے  بلدیاتی انتخابات  کے انعقاد  کی تاریخ سے عدالت  کو آگاہ کرنے کے لئے صوبائی  حکومتوں  کو آٹھ دن  میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا آج صوبائی حکومتوں  کی جانب سے  جواب بھی جمع کرایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...