اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے اوگرا ریفرنس کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ تین رکنی بنچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب کی نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت میں اوگرا ریفرنس پر کارروائی سے متعلق کیس دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ بھجوا دیا اور حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ معاملے پر میرٹ پر فیصلہ کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوگرا ریفرنس پر کارروائی روکنے کے لئے حکم امتناعی جاری کیا تھا جس کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
اوگرا ریفرنس: عدالت عظمٰی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
Mar 19, 2014