میرانشاہ (آن لائن) طالبان سے حکومتی مذاکرات اور جنگ بندی کے بعد شمالی وزیرستان میں ڈرون طیاروں کی پروازوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان کے میرانشاہ‘ میر علی‘ دتہ خیل اور رزمک سمیت دیگر علاقوں میں نچلی پروازیں کیں جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے فیصلے اور مذاکرات کے بعد ایک بار پھر امریکی ڈرون طیاروں کی پروازوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔