طاہر شہباز رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات ڈاکٹر فقیر حسین کو توسیع نہیں دی جا رہی: اعلامیہ

اسلام آباد (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سید طاہر شہباز کو ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا، چیف جسٹس نے انکی بطور رجسٹرار سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔ وہ بطور ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔ وہ چیئرمین سی ڈی اے بھی رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین کو توسیع نہیں دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر فقیر حسین 24 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ میڈیا میں فقیر حسین کی مدت ملازمت میں توسیع کی قیاس آرائیاں درست نہیں۔

ای پیپر دی نیشن