لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی (پامکو) کے چیئرمین ممتاز منیس نے کہا پنجاب حکومت نے لائیوسٹاک سیکٹر کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر انجینئر سہیل لاشاری، نائب صدر کاشف انور، سابق صدور میاں انجم نثار، میاں شفقت، محمد علی میاں، ایگزیکٹو کمیٹی ارکان طلحہ طیب بٹ، چودھری اسلم اور اکرم نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
حکومت نے لائیو سٹاک سیکٹر کو خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیا:ممتاز منہیس
Mar 19, 2014